شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے صوفی برزگ عبداللہ شاہ غازی کے دربار پر حملوں کی شدید مذمت

تحريک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عظیم عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر اندوہناک خودکش حملوں کی شديد الفاظ ميں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بيان ميں کہا ہے کہ خود کش حملہ آور انسانيت اور پاکستان کے دشمن ہيں، جن کا اسلام سے کوئي تعلق نہيں ہے۔

شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے ملکی مذہبی رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے فتنوں کو روکنے کے ليے وہ آ گے بڑھ کر اپنا دينی و ملی اور قومی فريضہ سرانجام ديں۔ آج اگر مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں نے دہشت گردی کے فتنہ کو ختم کرنے کے ليے اپنا فريضہ سرانجام نہ ديا تو يہ دہشت گرد اپنے مقاصد ميں کامياب ہو جائيں گے۔ انہوں نے اميد ظاہر کی کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے ليے پوري پاکستاني قوم ايک ہے اور وہ ان کے خلاف اٹھ کھڑي ہو گی۔ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو منہ کي کھانی پڑے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top