مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کا سولہواں یوم تاسیس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے سولہویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ سیالکوٹ میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں راشد محمود باجوہ ناظم TMQ سیالکوٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر MYL، کاشف عمر مصطفوی ضلعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر MYL، بلال علی قادری ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، مرزا اسد بیگ سابقہ ناظم یوتھ، سعید اقبال بلوچ ناظم MWF کے علاوہ کثیر تعداد میں مختلف کالجز سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز منظر رسول قادری کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت قاری محمد سرور شہباز نے حاصل کی۔ تقریب سے ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر MYL اور راشد محمود باجوہ ناظم TMQ سیالکوٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبہ کو ایم ایس ایم کی تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور طلبہ کو نئے عزم کے ساتھ مصطفوی مشن کی خدمت کی تلقین کی۔ مقررین کے اظہار خیال کہ بعد ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا جس کے دوران کاشف عمر مصطفوی کے دل افروز تحریکی ترانے نے طلبہ میں نئے عزم کی شمع روشن کی۔ آخر پر محسن علی قادری صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام دعا خیر کے ساتھ کیاگیا جس میں ملک کی سالمیت، ایم ایس ایم کی دن دگنی رات چوگنی ترقی، حضور شیخ الاسلام کی صحت و تندروستی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : ملک یاسر خالد (جنرل سیکرٹری MSM)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top