منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ میں نئے کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کی نامزدگی

جرمنی (مرکزی آفس MCB یورپ) فرینکفرٹ بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کے اعلامیہ مورخہ  12 اکتوبر کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نو تشکیل شدہ منہاج یورپین کونسل کے پہلے کامیاب اجلاس کے اختتام کے بعد منہاج یورپین کونسل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی انتظامیہ کی مشاورت سے فرینکفرٹ میں پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا۔ اسی طرح سرپرست منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ محمد شکیل چغتائی نے  MQI فرینکفرٹ کے صدر شبیر کھوکھر سے مشاورت کے بعد ادارہ کے جنرل سیکرٹری نذیر احمد کو منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کا ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے فرینکفرٹ جرمنی نامزد کیا اور یونان سے منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یورپ کے جنرل سیکرٹری، پاک جرنلسٹ کلب یونان کے چیئرمین اور ہیلینک اردو ریڈیو اینڈ ٹی وی سروس کے پروڈیوسر سید محمد جمیل شاہ کی صحافیانہ خدمات کے پیش نظر انہیں MCB یورپ کا کوآرڈینیٹر برائے یونان مقرر کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اراکین و عہدیداران اور دیگر احباب نے سید جمیل شاہ اور نذیر احمد کو مبارکباد پیش کی۔  

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top