پیپلز پارٹی جرمنی کے کوآرڈینیٹر رانا محمد بشیر کی منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شمولیت

جرمنی (مرکزی آفس MCB یورپ) فرینکفرٹ بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کی مطابق منہاج یورپین کونسل کے تین روزہ اجلاس میں اتوار کو MQI فرینکفرٹ کی تنظیم، منہاج یوتھ لیگ، اجلاس کے دیگر شرکاء اور عام افراد کا اجلاس ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کی مسجد میں جاری تھا کہ MEC کے امیر علامہ حسن میر قادری کی پر اثر اور دل سوز تقریر کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی کوآرڈینٹر رانا محمد بشیر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عقیدت مند ہوں ان سے ملاقات کر چکا ہوں اور ان کی تحریک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

MEC کے اجلاس میں اس وقت فرینکفرٹ میں منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کی تنظیم کے قیام کی بات چل رہی تھی جس کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کچھ نام دیئے جاچکے تھے جبکہ رانا محمد بشیر کی شمولیت پر منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے ان کے تجربہ، جذبہ اور سینیارٹی کے حوالہ سے انہیں اس نئی تنظیم کا سینئر رکن مقرر کیا۔

رانا محمد بشیر کی منہاج القرآن میں شمولیت اور نئی ذمہ داری پر منہاج یورپین کونسل، منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ، منہاج مصالحتی کونسل یورپ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی انتظامیہ کے جملہ ارکین نے فرداً فرداً رانا محمد بشیر کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top