منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کی تنظیم نو

مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز جمعرات منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی ذیلی تنظیم ویمن لیگ کامونکی کی تنظیم نو کی، اس موقع پر مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، سابقہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کی تمام ممبران اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والی بہنیں بھی شامل تھیں۔

مٹینگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہیٰ سے ہوا، بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دین کی نوکری سب سے ارفع و اعلیٰ نوکری ہے۔ اور جتنی بڑی ذمہ داری ملے اسے نبھانے کے لیے محنت بھی اتنی زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا بلاشبہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے اپنے دین کی خدمت کا کام لینے کے لیے ہمیں حضور شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے عظیم پلیٹ فارم سے اپنے حصے کی حقیر کوشش کے لئے چنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا چاہتے ہیں تو ہمیں حضور شیخ الاسلام کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور آپ کی فکر اور تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔  انہوں نے سی ڈیز کی ترسیل کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے پر زور دیا۔ بعد ازاں تنظیم نو کی گئی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔

رپورٹ صدف اقبال

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top