منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح

منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

افتتاح کے بعد صدر تحریک اسلم قادری محمد اسلم قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ آج تمام انسانوں کے اندر ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برسر پیکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ڈسکہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پہلے ہی 4 فری ڈسپینسیریاں اور ایک ایمبولینس کام کر رہی ہے۔

تقریب میں سینئر صحافی غلام مصطفیٰ نے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا پروگرام ہو تو مجھے اس میں شرکت کر کے بہت دلی سکون ہوتا ہے۔

ناظم تحریک اللہ رکھا قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں اور میں تمام اہل علاقہ کو اس شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

آخر پر ڈاکٹر سرور بھگو نے مرکزی منصوبہ جات کی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کا سب سے بڑا منصوبہ (آغوش) ہے جس میں 500 بچوں پر مشتمل لاہور ٹاؤن شپ میں ایک خوبصورت بلڈنگ زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات جاری ہیں۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top