منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کا پینڈل کمیونٹی ریڈیو آواز 103.1FM کے سٹاف کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے تحت چلنے والے پینڈل کمیونٹی ریڈیو آواز 103.1FM کے سٹاف کے اعزاز میں مورخہ 17 اکتوبر 2010ء کو ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے  کے ایگزیکٹو ممبرز، منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے احباب اور منہاج یوتھ لیگ یوکے کے صدر تحسین خالد کے علاوہ China Trek ایونٹ کے شرکاء نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ آواز ریڈیو کے مقبول پروگرام کے میزبان محمد جلیل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے پروجیکٹ مینجر عدنان سہیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر میں چلنے والے پروجیکٹس کی تفصیلات پیش کیں جنہیں کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے احباب نے بہت سراہا۔

منہاج القرآن کی لائف ممبر او ر پینڈل کمیونٹی ریڈیو آواز کے مقبول ترین پروگرام خواتین ٹائم کی میزبان ممتاز صاحبہ جو کچھ عرصہ پہلے وفات پا گئی تھیں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈائریکٹر سپورٹ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہد کلیم سٹیج پر آئے اور ان کی بیٹی کو سٹٰج پر بلایا جنہوں نے اپنی والدہ کی زندگی کے چند اہم گوشوں اور تحریکی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ممتاز صاحبہ کی مشن اور کمیونٹی کے لئے بے لوث خدمات کے صلہ میں سپیشل ٹرافی دینے کا اعلان کیا گیا جو ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ان کے پوتے اور پوتیوں کو دی۔ اس کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بریڈ فورڈ کی تنظیم کو زکوۃ مہم 2010ء میں شاندار کاکردگی پر ورلڈ چیمپیئن کا ایوارڈ دیا گیا۔

پروگرام کے اختتام سے پہلے پینڈل کمیونٹی ریڈیو آواز کے تمام سٹاف ممبران کو شیلڈز دی گئیں جن میں علامہ شمس الرحمن آسی، مس شاہدہ، حاجی محمد افضل، حاجی محمد نذیر، غلام مصطفی، مس نسرین، آمنہ اقبال، فیصل پٹیل، مس حمیرا، افتخار بیگ، مس انم، مس پیٹر، مس کرسٹائن، شکیل احمد، میمونہ اقبال، محمد جلیل، نائلہ اعظم، مس قادری، ماریہ خان، محمد جبار، اسد خان، حسنین حنیف اور بچوں کے پروگرام کے ننھے میزبان محمد طاہر کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

پروگرام کا اختتام حاجی محمد افضل اور حاجی محمد نذیر نے درود وسلام سے کیا جبکہ پروگرام کے شرکاء کو پر تکلف کھانا دیا گیا۔

رپورٹ:محمد اجمل خان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top