منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیراہتمام رمضان پیکج کی تقسیم

بنگلہ دیش (محمد ابوالکلام) منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں نارتھ امپٹن لندن کے خصوصی مالی تعاون سے غریبوں اور یتیموں کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا گیاجس کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران مستحقین افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا جس میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے، عورتوں کے لئے ساڑھی اور تہبند بھی شامل تھا۔

رمضان پیکج کے ذریعے سینکڑوں خاندانوں کو راشن اور سوٹ تقسیم کئے گئے۔ بنگلہ دیش میں جمال خان، گوشائل ڈنگا، چنوتی، حالی شہراور دوہا زاری شہر میں رمضان پیکج تقسیم کئے گئے اس تقسیم کی براہ راست نگرانی کے لئے محمد راشد،  ضیاء الرحمن، مولانا حسن، مولانا قاری ذاکر حسین، شاہ نوز، علامہ شہید الحسینی، شاکر احمد، خورشید عالم، مولانا جاوید اقبال، مولانا نور خالق،شمس الحق، عبدالوحید، سعدات، محمد طاہر اور تحریک کے دیگر قائدین پر مشتمل کمیٹیاں بنائی گئی تھیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ان تقاریب کے انعقاد سے معاشرے کے لوگوں کے ذہنوں پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے اور ان تقاریب کی بنگلہ دیش کے سرکاری اور غیر سرکاری پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھر پور کوریج کی۔ منہاج القرآن بنگلہ دیش کے عہدیداران اور ممبران نے اس موقع پر قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی اور ہدایات کی روشنی میں مشن کے فروغ کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top