منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے نائب صدر مہتاب افسر کو اسلامک کونسل آف ناروے کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیاگیا

اوسلو (عقیل قادر) اسلامک کونسل آف ناروے نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے نائب صدر مہتاب افسر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔ اسلامک کونسل آف ناروے، ناروے میں مذہبی تنظیموں کی ایک موثراور نمائندہ تنظیم ہے جس میں ناروے میں مقیم مسلمانوں کی تنظیمات اسلامک کونسل کی رکن ہیں۔اسلامک کونسل آف ناروے کی پریس ریلیز کے مطابق مہتاب افسر انتہائی محنتی اور ذہین نوجوان ہیں اور ان کا تعلق ایک ایسی مذہبی تنظیم سے ہے جو دنیا بھر میں امن ومحبت کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہے۔

مہتاب افسر کی نامزدگی پر منہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدرپرویز نثار، جنرل سیکرٹری فیض عالم، جوائنٹ سیکرٹری عقیل قادر، فنانس سیکرٹری اسرار یعقوب، رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق، علامہ نور احمد نور، علامہ حافظ عابد کشمیری، علامہ صداقت علی، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، بلڈنگ کمیٹی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور دیگر تنظیمی و تحریکی کارکنان نے مہتاب افسر کو اسلامک کونسل آف ناروے کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اوران کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top