منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے زیراہتمام پاکستان کلچر سنٹر میں عید ملن پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے زیراہتمام مورخہ 28 نومبر 2010ء بروز اتوار کو پاکستان کلچر سنٹر میں عید الاضحی کی مناسبت سے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی۔ عید ملن پارٹی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر فیض احمد اور میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی کے علاوہ انتظامیہ کے اراکین اور وابستگان نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز شائق اشتیاق نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ چودھری محمد اشتیاق اور میاں عمران الحق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب میں مسجد منہاج القرآن برلن کے خطیب وامام علامہ حافظ طارق علی نے اللہ رب العزت کی بندگی اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر انتہائی خوبصورت اور مدلل خطاب کیا۔ پروگرام کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منہاج القرآن برلن کے زیراہتمام ہر اتوار کو دن ایک بجے درس عرفان القرآن دیا جاتا ہے اور ہفتہ کی شام 5 بجے نوجوانوں کے لئے تجوید، ترجمہ، عربی گرائمر اور فقہ کی کلاس شروع کی گئی ہے۔

عید ملن پارٹی کے اختتام پر جملہ شرکائے تقریب کو پر تکلف کھانا دیا گیا اور ملک پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

رپورٹ: ایم سی بی برلن( یورپ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top