منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام حلقہ درود کی ماہانہ محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام مورخہ 01 جنوری 2011ء بروز ہفتہ حلقہ درود کی ماہانہ محفل منعقد ہوئی جس میں نکوشیا کی پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد شمس نے تلاوت کلام مجید سے کیا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عمران عطاری، محمد رزاق، بشارت احمد اور ظہیر احمد سلہری نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت کے فرائض عمران اللہ نے سرانجام دئیے۔ محفل نعت کے بعد تمام شرکاء نے مل کر درود پاک کا ورد کیا اور روائتی انداز میں اللہ رب العزت کے نام مبارک کا بآواز بلند ذکر کیا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب ’’عظمت و فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ دکھایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر سب نے کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا اور رقت آمیز دعا کے بعد محفل اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: سلطان محمود

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top