مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا طلبہ کنونشن2010ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے یوم تاسیس 2010ء کے موقع پر طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا۔ طلبہ کونشن کی تقریب چکوال کے پی سی ہوٹل میں17 اکتوبر بروز 2010 ء کو منعقد ہوئی۔ پروگرام کی سرپرستی غلام رضا اعوان (ناظم MWF) نے کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ملک احسان محفوظ مہمان خصوصی تھے۔ نیز پروگرام میں محمد ہارون قادری (صدر MYL) نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔

ہوٹل کے ہال کے باہر ایم ایس ایم کے قائدین کی جانب سے کنونشن میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا، اس کے علاوہ ہوٹل کے داخلی دروازے پر شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ بینر بھی لگائے گئے تھے۔ ہال مختلف تعلیمی اداروں سے آنے والے طلبہ سے بھرا ہوا تھا۔

قائد طلبہ حافظ تجمل حسین انقلابی (مرکزی صدر MSM) کا ہوٹل پہنچنے پر MSM کے کارکنوں نے پر تپاک استقبال کیا اور نعروں کی گونج میں قائد طلبہ کو سٹیج پرلے جایا گیا۔ صبح ساڑھے 10 بجے کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادات حافظ سراج منیر نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد ذیشان نے پڑھی۔

محمد ارسلان قادری (صدر MSM) چکوال نے پروگرام کے شرکاء کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے کنونشن میں آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کا تعارف کرایا۔

ملک احسان محفوظ (صدر PAT) چکوال نے اپنے خطاب میں MSM کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی اور کارکنان کو اگلے اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

قائد طلبہ اور MSM کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی نے اپنے خطاب میں موومنٹ کی موجودہ دور میں ضرورت و اہمیت اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم موجودہ معاشرے اور ماحول میں نوجوانوں کو ایک صحت مند پلیٹ فارم مہیا کیے ہوئے ہے۔ جس پر طلبہ کی ہر نہج پر تربیت کی جا رہی ہے، جس سے وہ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ کو روشن پاکستان اور اسلام کا رہنماء دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ایم ایس ایم اپنا کام جاری رکھے ہوئے۔ یوم تاسیس کے موقع پر ایم ایس ایم کے کارکنان نے کہا کہ ہم اس عہد کو پختہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ قائد طلبہ کے خطاب کے دوران MSM کے کارکنان نے ایم ایس ایم کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

پروگرام میں قائدین کے اظہار خیال کے علاوہ شرکاء کو پروجیکٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔ قائد طلبہ نے تالیوں کی گونج میں MSM کے عہدیداروں کے ساتھ یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔ طلبہ کنونشن میں قائد طلبہ نے MSM کی تنظیم سازی کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر توفیق عباس کو صدر MSM، محمد ارسلان قادری کو جنرل سیکرٹری اور محمد سفیر کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

پروگرام میں MSM کی طرف سے وابستگی مہم کے لیے خصوصی کیمپ بھی ہوٹل میں لگایا گیا تھا۔ جہاں آنے والے ہر طالبعلم کو MSM کاسٹکر چسپاں کیاگیا۔ پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض توفیق عباس (جنرل سیکرٹری MSM) نے ادا کئے۔ پروگرام کے آخر میں گوشہ درود کے مربی سید مشرف شاہ نے حیدر آباد سے ٹیلیفونک دعا کرائی۔

رپورٹ : محمد ضمیر مصطفوی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن MSM

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top