ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج خصوصی خطاب کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے۔ وہ تین روز تک مختلف سیشنز میں شریک ہو ں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خطابات کریں گے۔ یاد رہے کہ دہشت گردی کے خلاف ان کے تاریخی فتویٰ کو مغربی میڈیا میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی تھی اور وہ اسلامی دنیا کے اعتدال پسند سکالر کے طور ابھر کر سامنے آئے تھے اور پوری دنیا میں ان کے فتویٰ کو تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک ایسے ڈاکومنٹ کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے جس پر عملدرآمد سے دہشت گردی کی وجوہات کو تلاش کرنے اور اس ناسور کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top