تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں عمان سے آئے ہوئے فاضل منہاج القرآن شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ نصیر بابر نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک کسی نیکی کا ثواب کتنے گنا بھی ہو جائے مگر پھر بھی وہ رہتا محدود ہے مگر حضرت انسان کی ناموس کا تحفظ ایسی نیکی ہے جس کا احاطہ ممکن نہیں۔ انسان زندہ ہو یا مردہ خدا نے اس کی حرمت کا حکم دیا ہے مگر افسوس جس ہستی نے انسانیت کو یہ عظمتیں دلائیں، اسی مقدس ہستی کی حرمت پر آج حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کا سارا موضوع انسان ہے۔ خدا بھی تکریم آدمیت کا حکم دیتا ہے۔ تکریم آدمیت سے ملاکوتی صفات اور توہین آدمیت سے ابلیسی صفات ملتی ہیں۔ اللہ رب العزت ہر کسی کو معاف کردے گا مگر گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو توبہ تک کا موقع نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس ناموس خدا ہے۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر، عابد جوئیہ، نعمان، سلمان، ملک اختر اور زاہد عامر نے اہم کردار ادا کیا۔ درس عرفان القرآن کی اس تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین تاری، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد شریف، حاجی ملک شیر محمد، ملک غلام نازک آرائیں، حاجی ظہور احمد بھٹی، حاجی عثمان آئل مل والے، مرزا غلام فرید، حاجی عبدالستار بابو، چودھری عبدالغفار سنبل، ملک خالد ڈانور، حاجی عزیز بھٹی، منشی اللہ بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، علامہ ادریس نقشبندی اور حاجی شریف بابو مہمانان خصوصی تھے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان تحریک منہاج القرآن اور عمائیدین اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں نماز عشاء ادا کی گئی اور ملکی استحکام کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top