منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ کی سیلاب متاثرین میں گرم کپڑوں اور بستر کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ نے شدید سردی کے موسم میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں گرم بستر اور گرم کپڑے تقسیم کیے ہیں۔ اس حوالے سے 9 جنوری 2011ء کو نوشہرہ میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نوشہرہ کے صدر خواجہ محمد اشرف نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے پستون گڑھی کے متاثرین سیلاب میں گرم کپڑے، چادریں، سلے اور ان سلے کپڑوں کے علاوہ گرم بستر، رضائیاں، لہاف اور کمبل بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر خواجہ محمد اشرف نے کہا کہ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔ جن کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں معصوم بچوں سمیت سیلاب متاثرین کو گرم بستر فراہم کرنا ہمارا اوالین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر بحالی کے کاموں کے لیے کارکنان سیلاب زدہ علاقوں میں سامان پہنچا رہے ہیں۔ امدادی سامان دیتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top