منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے وفد کی پاکستانی سفیر خورشید انور سے ملاقات

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور ناظم محمد نعیم رضا نے مورخہ 10 فروری 2011ء کو پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی سفیر خورشید انور سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی گیارہویں میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستانی سفیر نے منہاج القرآن آسٹریا کے دو رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہو گی کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی پر مسرت تقریب میں شرکت کروں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top