علامہ شہباز احمد (کینیڈا) نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور لائف ممبر شپ حاصل کی

مورخہ 10 فروری 2011ء کو کینیڈا سے آئے ہوئے علامہ شہباز احمد نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔ علامہ شہباز احمد نے اپنے دورہ مرکز کے دوران ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور تنظیمی و تحریکی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ ناظم امور خارجہ نے علامہ شہباز احمد کو منہاج القرآن کے موجودہ تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انٹرنیشنل امیج پر بریفنگ دی۔

علامہ شہباز احمد نے کہا کہ وہ اپنی بعض گھریلو مصروفیات کی وجہ سے مشن کے لئے وقت نہیں نکال سکے لیکن اب وہ کینڈا میں ایک متحرک کارکن کی طرح مش کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔ ناظم امورخارجہ کی بریفنگ کے بعد علامہ شہباز احمد نے منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے علامہ شہباز احمد کو منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ لینے پر مبارکباد پیش کی اور سند پیش کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top