تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام گھر گھر میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمدظاہر کے گھر پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سوز و گداز اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور نعت خوانی ہوئی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، قاری عبد القیوم غوری، رومان رشید،محمد سلیم قادری، رانا فیضان طاہر، قاری بشیر نقشبندی، نادر بھٹی، ثاقب غوری اور زاہد عامر نے بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ اسماعیل مہرآبادی نے عظمت رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دنیا بھر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوایک عظیم الشان تحریک بنا دیا ہے۔

محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شہر کے معزیزین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پروفیسر نواب غلام مصطفی خان، پروفیسر اسماعیل شاہین، راؤ محمد اسحاق ( صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن)، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، ایجوکیشن آفیسر سعیدالرشید بھٹی، سردار اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، شیخ حامد، انگلش ٹیچرز کے صدر ملک غلام یٰسین چن، راشد غوری، نشاط خان اور پروفیسر نعمان نمایاں ہیں۔

اسی طرح صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد کے گھر محفل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بڑی تعداد میں قراء، نعت خواں اور عمائیدین شہر جن میں ملک احمد بخش، خواجہ رفیق صدیقی، چودھری محمد حسین، ملک عابد جوئیہ، چودھری عبدالغفار، ملک خلیل، ملک سلمان، سید مدثر بخاری، قاری

اقبال حبیب اور ملک اعجاز نمایاں ہیں۔ اس پروگرام میں شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ نصیر بابر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کے حوالوں سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

گھر گھر میلاد پاک کی شاندار اور کامیاب تقریبات میں پیر سید فضل حسین شاہ سرپرست تحریک منہاج القرآن لودھراں، چودھری عبدالغفار ،

راشد بھٹی، میاں بلال فریدی اور مرزا رشید کے ہاں ہونے والے محفل میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرامز شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top