منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں بھی ’’قائد ڈے‘‘ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ’’قائد ڈے‘‘ کی خصوصی تقریب ڈسکہ میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیل بھر کے تمام یونین کونسل کے ناظمین و صدر نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت حاجی محمد شریف منڈ سرپرست تحریک منہاج علماء کونسل نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ پروگرام میں انگلینڈ سے آنے ہوئے مہمان طارق منڈ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شیخ الاسلام کے لیے منقبت پیش کی جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا۔

پروگرام میں صدر تحریک منہاج القرآ ن محمد اسلم قادری نے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی شخصیت ہمارے لیے عظیم نعمت ہیں، جن کی وجہ سے اسلام کا عالمگیر پیغام امن دنیا میں عام ہو رہا ہے۔ اس لیے ہمیں منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کے شیخ الاسلام کا ساتھ دینا ہوگا۔

پروگرام میں ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے کہا کہ تحریک منہاج کے پلیٹ فارم سے شمولیت اختیار کر کے اپنی اور ملت اسلامیہ کی مدد کریں۔

سیاسی شخصیت ظفر ڈار نے کہا کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی منہاج القرآن سے وابستہ ہیں۔ یہ وابستگی آج پختگی میں تبدیل ہو گئی ہے۔

حاجی محمد سلیم سلہریا کوآرڈینٹر حلقہ درود نے کہا کہ شیح الاسلام نے حلقہ درود بنا کر جو کام کیا، یہ پوری امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے۔

ناروے سے آ کر پروگرام میں خصوصی شرکت کرنے والے حاجی عبدالرحمان بھٹی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے دور میں اسلام کا اصل پیغام دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ یہ پیغام، پیغام امن ہے جس نے اسلام کے چہرے سے دہشت گردی کا بدنما الزام مٹا دیا ہے۔

ڈاکٹر سرور بھنگو اور ماسٹر سجاد بسرا نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ آپ اسلام کے امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ماسٹر خالد فاروق، حافظ محمد علی جامکے چیمہ اور گوہر ایوب کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ ڈسکہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top