منہاج میڈیا بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کے سسر پاکستان میں انتقال کر گئے

ویانا (ایم سی بی یورپ) منہاج میڈیا بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کے سسر حاجی عنائت اللہ آف ساہو والہ سیالکوٹ پاکستان میں مورخہ 20 فروری 2011 بروز اتوار کو اچانک دل کی دھڑکن بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ قائدین و سٹاف ممبران نے محمد اکرم باجوہ کے سسر کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top