کراچی اور اندرون سندھ میں تربیتی کیمپس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی اور اندرون سندھ میں درس عرفان القرآن کے لیے معلمین عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تربیتی کیمپس میں شرکت کیلئے انچارج کورسز محمد شریف کمالوی مرکز سے 15 روزہ دورے پر 27 فروری 2011ء کو کراچی جائیں گے۔ جہاں جامعہ المنہاج کراچی میں یکم تا 7 مارچ 2011ء کو کیمپس منعقد ہوں گے۔ ان کیمپس کا انعقاد اندرون سندھ میں حیدر آباد، گھمبٹ، گھوٹکی اور فیض گنج میں 8 سے 11 مارچ تک کیا جائے گا۔

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت ملک بھر میں ان کیمپس کا انعقاد کر کے سینکڑوں معلمین کو تربیت دے چکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top