منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کا دو روزہ دورہ آسٹریا

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری منہا ج القرآن آسٹریا کی دعوت پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں میں شرکت کے لئے مورخہ 26 فروری 2011ء کو دو روزہ دورہ پر آسٹریا پہنچے۔

علامہ حسن میر قادری کے آسٹریا پہنچنے پر تنظیم کے ذمہ داران نے ایئر پورٹ پر بھرپور استقبال کیا، دورہ آسٹریا کے دوران انہوں نے مرکزی سالانہ محفل میلاد میں شرکت کی اور تنظیمی عہدیداران کے ساتھ منعقد ہونے والی تربیتی نشست میں بھی خطاب کیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے جملہ عہدیداران اور کارکنان نے علامہ حسن میر قادری کے خطابات کو سراہا اور ان کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کی۔ علامہ حسن میر قادری نے اپنے دورہ آسٹریا کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے منہاج میڈیا بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے منہاج القرآن کے پیغام کو عام کرنے اور میڈیا میں نمایاں خدمات کے اعتراف پر سند حسن کارکردگی پیش کی اور کہا کہ محمد اکرم باجوہ دین اسلام کی خدمت کے لئے صحافت کے ذریعے جو خدمات دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

علامہ حسن میر قادری نے منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ آسٹریا کی مذہبی، سماجی، سیاسی اور تاجر برادری کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی اور انہیں منہاج القرآن کے عظیم کارواں میں شامل ہو کر دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی دعوت دی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top