منہاج القرآن انٹرنیشنل (بلزانو) اٹلی کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی ضلعی تنظیم بلزانو کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو بلزانو شہر کے میونسپل ہال میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ اقدس شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ذکا ء اللہ، شوکت حسین، محمد علی اور اویس شہزاد نے حاصل کی، بچوں نے مختلف گروپس کی طرف سے بھی نعتیں پیش کیں۔ نقابت کے فرائض محمد ندیم نے سرانجام دیئے۔

پروگرام میں ضلع بلزانو میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد جس میں عورتیں، بچے اور مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔ بلدیہ بریکسن کی سیکرٹری بلدیہ نے اردو، ڈچ اور اٹالین میں منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا۔ پروگرام میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتویٰ کے کلپ پروجیکٹر کے ذریعے دکھائے گئے۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی ناروے سے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے سکالر علامہ نور احمد نور نے میلاد منانے کی شرعی، تاریخی اور سماجی حیثیت پر قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کی اور میلاد منانے کو ثابت کیا۔ علامہ نور احمد نور نے اپنے لکھے ہوئے نعتیہ اشعار بھی مخصوص انداز میں پیش کئے۔

محفل نعت میں مرکزی ایگزیکٹو کی نمائندگی منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے صدر حافظ عبد المناف نے کی۔ منہاج یوتھ لیگ ریجوایملیا/ مودنہ کی طرف سے کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ پروگرام کا اختتام علامہ نور احمد نور کی انتہائی پرسوز دعا سے ہوا۔

رپورٹ: ظہیر انجم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top