تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام قائد ڈے کے موقع پر مقابلہ حسن نعت

تحریک منہاج القرآن تحصیل کھوئی رٹہ (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی دفتر کھوئی رٹہ میں مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو مقابلہ حسن نعت منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مقصود احمد صدیقی تحریک منہاج القرآن چڑھوئی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید ابرار سرور شاہ امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر تھے۔ مقابلہ حسن نعت میں 22 سکول وکالجز کے طلبہ نے حصہ لیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اعظم نقشبندی ناظم اطلاعات تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری سعید چشتی نے پیش کی اور نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن عرفان محمود قادری نے سرانجام دیے۔

مقابلہ حسن نعت میں اول پوزیشن آصف گل (ہولی پبلک کالج) نے حاصل کی۔ جبکہ دوم پوزیشن شیراز ریاض علی (گارڈن پبلک سیکنڈری سکول) اور ابرار ناظم (نیشنل سائنس کالج سیری) نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن اقدس محمود (گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑ) نے حاصل کی۔ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو امیر تحریک منہاج القرآن سید ابرار سرور شاہ نے اپنے دست مبارک سے انعامات دیے اور مقابلہ حسن نعت میں شامل ہونے والے تمام طلبہ کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا۔ جیوری کے فرائض صدر معلم خلیل انجم، ماسٹر محمد اعظم جرال اور قاری سعید نے سرانجام دئیے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ابرار سرور شاہ نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو دلوں میں اجاگر کرنے والی شخصیت کا نام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ انسان ہیں جنہوں نے آج کے اس مادی دور میں علم نافع، امن عالم، انسانی حقوق اور اسلام کے عالمی و آفاقی پیغام کو دنیا بھر میں عام کرتے ہوئے امت مسلمہ کو محبت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔

شرکائے تقریب میں سٹی صدر ساجد آسی، ناظم تعلیمات علامہ حافط وسیم زیدی، ناظم سٹی سید حبیب شاہ، ناظم ویلفیئر ظفر اقبال غازی، ناظم دعوت حافظ معروف، سینئر نائب صدر وسیم شہزاد، صدر MSM عثمان شوکت، محمد شہباز، ندیم احمد جبکہ مہمانان گرامی میں سے صدر جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ قاری اشرف عزیز صدر تحریک نفاذ نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کھوئی رٹہ، سید اصغرعلی شاہ، صدر ٹیلرز ایسوسی ایشن محمد عظیم گوندل، بابو صوفی محمد صادق، قاضی فضل کریم، معروف ثناء خواں اقتدار سبحانی، صوفی عاشق حسین، ماسٹر منور حسین مغل اور حافظ ظہیر عباس دیگر مہمانان گرامی میں شامل تھے۔

 تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ پر ایک لاکھ چالیس ہزار بار درود پاک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ حافظ آفتاب احمد ضیاء نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں امیر تحریک سید ابرار سرور شاہ نے کیک کاٹا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی اور درازیِ عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : حافظ اعظم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top