تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز کا سٹال

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکۃ الآراء تصانیف اور خطابات کی سی ڈیز (CDs) کا سٹال کھوئیرٹہ شہر میں مورخہ 16 فروری 2011ء بمطابق 12 ربیع الاول کو لگایا گیا۔ سٹال پر رکھی گئیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب میں قرآنیات، حدیث، ایمانیات، اعتقادیات، سیرت و فضائل نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ختم نبوت، عبادات، علمیات، اقتصادیات، اسلام اور جدید سائنس، اسلامی شخصیات سمیت درجنوں موضوعات پر کتب موجود تھیں۔

سٹال پر تحصیل بھر سے مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سکول و کالجز کے طلبہ کا وزٹ کے لئے تانتا بندھا رہا۔ سٹال پر رکھی گئی تمام کتب کو عام الناس نے انتہائی پسند کیا اور خصوصی رعایت کے پیش نظر یہ تمام کی تمام کتب فروخت ہو گئیں۔ سٹال پر تشریف لانے والے احباب نے تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کی اس منفرد کاوش کو سراہاتے ہوئے اراکین TMQ کو خصوصی مبارک باد دی۔

سٹال لگانے میں جن افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان میں عرفان محمود قادری ناظم TMQ کھوئی رٹہ، حافظ آفتاب احمد ضیاء صدر TMQ کھوئی رٹہ، بلال قمر جرال، محمد عقیل شیرازی، اشرف محبوب، محمد مسعود احمد، محمد آفتاب راجہ، حبیب اشرف مغل، رفاق قمر بھٹی، ظفر اقبال غازی ناظم ویلفیئر MWF  کھوئی رٹہ، محمد سجاد صدر سٹی TMQ کھوئی رٹہ، حبیب حسین شاہ ناظم سٹی TMQ کھوئی رٹہ، وسیم شہزاد منہاجیئن سینئر نائب صدر TMQ کھوئی رٹہ، حافظ اعظم نقشبندی ناظم اطلاعات TMQ کھوئی رٹہ، حافظ محمد وسیم زیدی ناظم تعلقات عامہ TMQ کھوئی رٹہ، حافظ محمد معروف ناظم دعوت TMQ کھوئی رٹہ، عثمان شوکت صدر MSM، سعید اعظم، محمد شہباز، نبیل احمد، بلال احمد، وقاص احمد، اسرار احمد، عادل شمشیر جرال، ابرار حمید قادری، ابصار حمید قادری اور فاروق بٹ شامل ہیں۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top