قائد ڈے پر خون کے عطیات اور تھلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپس

مورخہ: 20 مارچ 2011ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ "قائد ڈے" کے موقع پر تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین کے علاوہ 63 رفقاء و طلباء نے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر صفیہ گلفران اور ڈاکٹر عبدالمنیم خان نے کہا کہ تھلیسیمیا کے بچے جو اس موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں خون بننا بند ہو جاتا ہے۔ ایسے بچوں میں پیدائش کے تین ماہ کے بعد ہی خون بننا بند ہو جاتا ہے۔ اُسے ہر پندرہ دن کے بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ہمارے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لیے ایسے بلڈ کیمپس لگانے کی اشد ضرورت ہے، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

مرکزی قائدین میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق عباسی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں طاہر یعقوب سمیت دیگر قائدین نے بھی کیمپ میں اپنے خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اُنکی درازی عمر اور صحت یابی کیلئے بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ اس میں قائدین و کارکنان نے جس جذبے، محبت اور خلوص سے آج تھلیسیمیا کے بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر اسطرح کے ایثار کا جذبہ آج کل بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ لیکن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس شعور کو عام کر رہی ہے۔

آخر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ اور تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان نے خون کا عطیہ دینے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top