منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین کی ہولی کے تہوار میں شرکت

مورخہ: 19 مارچ 2011ء

کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں 19 مارچ 2011ء کو سہ پہر 4:00 بجے ہولی کا تہوار ہولی فیسٹیول روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہولی فیسٹیول میں تحریک منہاج القرآن کے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے نمائندہ فورم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین کے وفد نے شرکت کی، جن میں ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید اور صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر شامل تھے۔ ہولی کے تہوار کی تقریب میں سکھ رہنما سردار شام سنگھ، میڈم نازلی چیئرپرسن گرین لینڈ سوسائٹی آف سپیشل ایجوکیشن، کرامت الیاس چوہدری چیف ایڈیٹر ماہنامہ صدائے اقلیت، شفیق رضا وائس پریزیڈنٹ پنجاب قومی امن کمیٹی انٹرفیتھ، اور اقلیتوں کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام ہندو کمیونٹیز کو ہم دل کی گہرایؤں سے ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کی اس خوشی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو بھائیوں کا پورے جوش و خروش سے اپنا مذہبی تہوار منانا اس با ت کی عکاسی کرتا ہے کہ انہیں پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق سمیت مکمل آزادی کی حمایت کی ہے۔

ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند نے کہا کہ انٹرفیتھ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ جسے ہم نہائت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز کے احباب کا ہماری خوشی میں شریک ہونا اس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ ہماری خوشیوں میں شرکت کی ہے۔ منہاج القرآن کی قائدین کی آمد سے انہیں مسرت ہوئی۔ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

دریں اثناء ہولی کا تہوار (Holi festival) شری بھگوان مندر نیلا گنبد انار کلی لاہور میں بھی خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس پروگرام میں بھی منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید، صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام پاکستانی ہندو کمیونٹی کے لیے محبت، امن، رواداری، اور اتحاد و یگانگت کا پیغام دیا۔

ہندو رہنما بھگت لال جی نے ہولی تہوار میں شرکت کرنے پر منہاج القرآن کے قائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top