منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام احترام مذاہب کانفرنس آج ہو گی

مورخہ: 27 مارچ 2011ء

قرآن پاک جلائے جانے کے مذموم فعل کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی

امریکی ریاست میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو تشویش ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، عالم اسلام کا اس واقع پر خون کھول رہا ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو جائے گی۔ ایسے مذموم فعل سے انتہا پسندی میں شدت آئے گی اور بین المذاہب ٹکراؤ کا خطر ہ بڑھے گا اس لئے آنے والے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی برادری کو اس اہم اور حساس مسئلہ کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک نے لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام آج (سوموار) بوقت 2:00 بجے دو پہربمقام کانفرنس ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں بین المذاہب احترام، روادری، امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے "احترام مذاہب کانفرنس " کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں مختلف مذاہب کے اہم رہنما اور مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کے قائدین و نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں قرآن پاک جلائے جانے کے مذموم فعل کے خلاف متفقہ مذمتی قراردا منظور کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top