تحریک منہاج القرآن لودھراں کی میلاد مصطفیٰ (ص) کے جلوس میں بہترین خدمات پر خصوصی شیلڈ

مورخہ: 22 مارچ 2011ء

مرکزی میلاد مصطفیٰ (ص)  کمیٹی لودھراں نے ضلع بھر کی مذہبی، سماجی اور فلاحی تنظیمات کے علاوہ نجی و غیر نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے مقابلے میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں بے مثال شرکت کو سراہتے ہوئے پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا اور جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر معروف علمی شخصیت استاد العلماء پیر سید ظفر علی شاہ مہروی نے صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں ملک اسلم حماد کو خصوصی شیلڈ دی۔

ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے اس تقریب تقسیم انعامات کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ جماعت اہل سنت پنجاب کے صدر مفتی اقبال چشتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں موجود سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین تاری، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی عہدیداران راؤ احسان الحق، حاجی ظہور بھٹی، مرکزی میلاد مصطفیٰ (ص) کمیٹی کے صدر، ناظم اعلیٰ حاجی شیر محمد، حافظ محمد اکرم خان کانجو، پریس کلب کے صدر مجید ناشاد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، ملک سلطان، مدثر بخاری، عمر فاروق، راشد مغل، نادر بھٹی، ملک نعمان، سلمان اور عمائدین شہر کی ایک بہت بڑی تعداد نے تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر اور جملہ تنظیمی عہدیداران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top