منہاج یورپین کونسل کے زون 2 کا اجلاس پیرس (فرانس) میں شروع

منہاج یورپین کونسل کے زون 2 کے ممالک کا تین روزہ اجلاس مورخہ 01 اپریل 2011 سے فرانس کے دار الحکومت پیرس میں شروع ہو رہا ہے، اجلاس میں زون 2 کے ممالک کی تنظیمات کے ملکی و علاقائی تنظیمات اور فورمز کے عہدیداران، یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ملکی صدور و ناظمین اور منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران شرکت کر رہے ہیں۔ منہاج یورپین کونسل کے زون 2 میں فرانس، جرمنی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم شامل ہیں۔

اجلاس کے شرکاء جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو میٹنگز میں مختلف تنظیمی و دعوتی امور پر گفتگو کریں گے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پیغام امن کو موثر طریقہ سے پاکستانی کیمونٹی و دیگر مسلم ممالک کی کیمونیٹیز اور یورپ کے مقامی لوگوں تک پہنچانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو زون میں شامل ممالک کا اجلاس ہو گا جبکہ اتوار کو منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس ہو گا۔ مختلف ممالک سے بذریعہ ہوائی جہاز اور بذریعہ روڈ شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 15 رکنی وفد صدر محمد اکرم بیگ کی قیادت میں جمعہ کی صبح پیرس پہنچا، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top