لودھراں میں یوتھ لیگ کی تنظیم نو

منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر چودھری امجد جٹ کی زیرنگرانی منہاج القرآن یوتھ لیگ لودھراں کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تقریب میں منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر اور چودھری عبدالغفار سنبل مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ملک عابد جوئیہ، قاری اسماعیل مہر آبادی اور علامہ نصیر بابر شامل تھے۔

نومنتخب عہدیداران میں خواجہ محمد احمد صدر، سید مدثر بخاری سینئر نائب صدر، سید وسیم بخاری جنرل سیکرٹری، نادر حسین بھٹی سیکرٹری انفارمیشن، ارشد علی مرزا سیکرٹری فنانس، محمد جمال چوہان سیکرٹری دعوت اور خلیق طیب سیکرٹری ممبر شپ منتخب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امجد جٹ نے کہا کہ منہاج القرآن کے جوانوں کو عظمت کردار کا عظیم نمونہ ہونا چاہیے، منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کی اصلاح احوال کی تحریک ہے۔ یوتھ لیگ کے جوانوں پر لازم ہے کہ وہ گھر گھر حلقہ درود قائم کریں اور عرفان القرآن کورسز کے ذریعے قرآن فہمی اور دروس عرفان القرآن کے انعقاد میں مرکزی کردار ادا کریں۔

اس تقریب کو کامیاب بنانے میں طارق ظہور، مرزا اسلم مغل، مرزا وسیم، مرزا علی، محمد عابد، زاہد عامر، راشد لطیف، راشد بھٹی، شہباز مرزا، چودھری غلام مصطفی، محمد فیاض، مرزا راشد شکور، ملک نعمان اور ملک سلمان نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top