MSM میرپور کے زیرِاہتمام بیداری شعور مہم کے سلسلہ میں سیمینار آج ہوگا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) میرپور کے زیرِاہتمام بیداری شعور مہم کے سلسلہ میں خصوصی سیمینار بعنوان "عالمی حالات اور مسلمانوں کا مستقبل" آج مورخہ 25 اپریل 2011ء بروز پیر شام 7 بجے ندیم میرج ہال میرپور میں منعقد ہوگا، جس میں خصوصی شرکت معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی لاہور کریں گے، جبکہ سیمینار کی صدارت MSM پاکستان کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی کریں گے، علاوہ ازیں ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری DIG میرپور ڈویژن، ڈاکٹر محمود الحسن راجہ کمشنر میرپور ڈویژن، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلاء، نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

تمام محبِ وطن اور امتِ مسلمہ کا درد رکھنے والوں کو خصوصی عوت دی جاتی ہے۔ طالبات کے لیے پردہ کا خصوصی انتظام ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top