منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے ’’قائد ڈے‘‘ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) محمد شاہد لطیف مہمان خصوصی تھے جبکہ DCO کوٹلی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سالگرہ کی تقریب میں منہاج القرآن کوٹلی کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ڈائریکٹر MES شاہد لطیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عصر حاضر کی عظیم شخصیت ہیں، جنہوں نے مختلف علمی و فکری کارنامہ ہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ شیخ الاسلام نے اسلام کی نشاط ثانیہ اور امت مسلمہ کے لئے بہت سی خدمات سرانجام دیں ہیں، جو رہتی دنیا تک روز روشن تک یاد رکھیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج دنیا کے سامنے اسلام کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے، عصر حاضر میں شیخ الاسلام اس کا مدلل اور بھر پور علمی و عقلی جواب دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، جسے عالمی سطح پر بھر پور پزیرائی ملی۔ موجودہ دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا کے سامنے اسلام کو بطور دین امن متعارف کروایا ہے، جس سے عالم مغرب کے ذہنوں کے اندراسلام کے بارے میں مثبت سوچ پیدا ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او کوٹلی نے بھی تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات کو نہایت سراہا۔ تقریب کے آخر پر شرکاء تقریب نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔

رپورٹ : محمد عمیرالحسنی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top