منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس 2 مئی کو شروع ہوگی۔ نوید احمد اندلسی

مورخہ: 02 مئی 2011ء

سپین (محمد عتیق قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو بارسلونا میں جہاں دینی و مذہبی سرگرمیوں میں ایک منفرد حیثیت حاصل ہے وہاں تدریسی اور فلاحی کاموں میں بھی ایک خاص مقام حاصل ہے، گذشتہ 6 سال سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بچوں کو باقاعدگی سے اردو زبان پڑھائی جارہی ہے اور گذشتہ دوسال سے مرد و خواتین کے لئے سپانش اور کاتالان کے مختلف کورسز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ پاکستانی بھائیوں کے لئے گذشتہ 2 سال سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سہ ماہی بنیادوں پر سانش سکھانے کی کلاس جاری ہے، اگرچہ بارسلونا میں مختلف مقامی اداروں کے مراکز میں سپانش کی کلاسز ہوتی ہیں لیکن منہاج القرآن بارسلونا کی یہ کلاس اس لئے منفرد ہے کہ اس میں منہاج القرآن سپین کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی خود پڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ باقی تمام کلاسز سے آسان ہوتی ہے اور یوں یہاں داخلہ کے لئے امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر سہ ماہی کے آغاز پر کلاس کے داخلے کے وقت قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جنرل سیکرٹری اور سپانش کلاس کے استاد نوید احمد اندلسی نے نظامت نشرواشاعت سے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس سلسلہ کی اگلی کلاس 2 مئی بروز سوموار کو شروع ہو گی اور اسی تاریخ کو قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ ہوگا، لہذا جو بھی اس کلاس میں شامل ہونا چاہے وہ مذکورہ وقت پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچ جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top