منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کا سلیم بھٹی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 10 مئی 2011ء

سپین (نوید احمد اندلسی) طرطوسہ سپین کی معروف پاکستانی شخصیت اور رائل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سلیم بھٹی کے والد محترم گذشتہ دنوں پاکستان میں وفات پا گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چودھری اور کوآرڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سلیم بھٹی کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top