تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 70 واں درس عرفان القرآن

مورخہ: 08 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام 70 واں سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن 8 مئی 2011ء کو سبزہ زار تحصیل کونسل لودھراں میں منعقد ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری اللہ دتہ مہروی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قاری عبدالقیوم غوری، ملک اسلم حماد، ملک سلیم قادری اور احسان اللہ چودھری نے ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔ نقابت  کے فرائض رانا محمد ظاہر اور نادر بھٹی نے سرانجام دیئے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نصیر احمد بابر نے کہا کہ خشیت الہیٰ کے بغیر حقیقت ایمان کی لذت میسر نہیں آ سکتی۔ جو دل خوف خدا سے لرز گیا، اللہ رب العزت اسے اپنی معرفت کا نور عطا فرما دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس وقت امت مسلمہ کے جوانوں میں خشیت الہیٰ کی دولت عام کر رہے ہیں۔ آج ہماری ذلت و تنگ دستی کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ آج ہمیں اپنی نوجوان نسل کے کردار کے تحفظ کے لیے موثر لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق، ملک سلطان ارآئیں، حاجی عزیز بھٹی، رانا اشرف علی خان، علامہ عبدالمصطفیٰ قادری، نواب غلام مصطفی خان، پروفیسر پھول محمد ربانی، سید نورالحسن شاہ ایڈووکیٹ اور سردار اظہر لنگاہ اہڈووکیٹ نے بھی خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ درس عرفان القرآن میں خواتین وحضرات کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں، ناظم رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار سنبل، ملک عابد جوئیہ، ملک اختر، ملک عمرفاروق، ملک کامران تاج، خواجہ احمد، زاہد بھٹی، احسان اللہ چودھری، مرزا اسلم، نادر بھٹی، مرزا ارشد مغل، راشد بھٹی، چودھری غلام مصطفی، ایم ایس ایم لودھراں اور منہاج القرآن یوتھ لیگ لودھراں کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد کو اس موقع پر قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن لودھراں نے خصوصی مبارک باد پیش کی۔ آخر میں ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top