اسلام آباد اور راولپنڈی میں موجود منہاجینز کی دوسری ماہانہ میٹنگ

مورخہ: 08 مئی 2011ء

منہاج یونیورسٹی لاہور کے فاضلین کی دوسری ماہانہ میٹنگ 8 مئی 2011ء بروز اتوار کو WAAG (جامعۃ الازھر) پاکستان برانچ میں منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے منہاجینز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں راشد مسعود کلیامی، ڈاکٹر محمد اختر عابد، علامہ محمد مقصود ایوب، پروفیسر عبدالقدوس درانی، حافظ محمد احسان، محمد زاہد، سردار نجم الثاقب، سید ذوالفقار حسین شاہ، عین الحق بغدادی، سردار غلام جیلانی، سردار محمد اعجازخان سدوزئی، حافظ شمریز اعوان، ظل حسین قادری، شفاقت علی بغدادی، حامد رضا، محمد اشفاق سرور، سید طاہر حسین شاہ، محمد رضوان، طارق اعجاز، حافظ آفتاب احمد، عاصم سعید قادری، قمر عباس بغدادی، محمد نوید، سید حیدر علی بخاری، محمد طاہر بغدادی، محمد حفیظ کیانی، محمد نذرخان، حافظ محمد اویس، محمد نذرخان، محمد وقاص، علی اصغر، حافظ محمد اویس، محمد اعجاز خان، محمد عادل سفیان، محمد نذر، عبدالقادر خان، محمد علی فیصل اور انوار الحسن شاہ شامل تھے۔

اس میٹنگ کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ پہلا سیشن حلقہ درود کا تھا، جس کا آغاز علامہ مقصود ایوب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جبکہ حبیب سلطان اور ظل حسین قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد حلقہ درود کی ایک نشست ہوئی، جس میں تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔

دوسرے سیشن کے آغاز میں سید ذوالفقار حسین شاہ نے میٹنگ کا ایجنڈا حاضرین کے سامنے پیش کیا، جبکہ حافظ شمریز اعوان نے پانچ رکنی رابطہ کمیٹی کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ آپ نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں جو پانچ رکنی رابطہ کمیٹی قائم کی گئی تھی، اس نے پروفیسر عبدالقدوس درانی کی زیر نگرانی اور اس کے اراکین سید ذوالفقار حسین شاہ، حافظ شمریز اعوان، شفاقت علی بغدادی، محمد حفیظ کیانی اور حافظ محمد اویس نے اسلام آباد، راولپنڈی میں موجود تمام منہاجینز سے ایک ماہ میں رابطہ کیا ہے اور ممکنہ ریکارڈ بھی جمع کر لیا ہے۔

آخر میں تمام منہاجینز کی مشاورت سے اس فورم کا باقاعدہ نام "فیڈرل منہاجینز فورم (FMF)" رکھاگیا۔ اس کے علاوہ فورم کے درج ذیل عہدیداران کا بھی انتخاب کیاگیا۔

نمبر شمار عہدہ نام

ذمہ داری ( مختصراً)

01 سرپرست راشد مسعودی کلیامی فورم کے پلیٹ فارم سے ہونے والے پروگرامز اور منصوبہ جات کی سرپرستی کرنا اور جملہ امور کی نگرانی کرنا
02 صدر پروفیسر عبدالقدوس درانی اپنی ٹیم کو ٹاسک دینا، اسکے حصول کا طریقہ کار وضع کرنا، ٹاسک کے حصول میں معاونت کرنا، ،فیڈ بیک لینا اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرنا
03 سینئر نائب صدر شفاقت علی بغدادی صدر کے امور میں معاونت اور اسکی غیر موجودگی میں جملہ امور کی نگرانی
04 نائب صدر علمی و تربیتی ونگ ڈاکٹر محمد اختر عابد علمی ذوق و شوق رکھنے والے ساتھیوں کے لئے علمی نشستوں کا اہتمام کرنا اور تمام منہاجینز کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا
05 نائب صدر اخلاقی و مالی ونگ عین الحق بغدادی دنیا داری کے مختلف امور میں پریشان کن ساتھی کی اخلاقی مدد کرنا، نیز ضرورت مند ساتھی کی مالی ویلفیئر کے کیس کو فورم پر ڈسکس کرنا
06 نائب صدر میڈیا ونگ حافظ شمریز اعوان میڈیا تک رسائی کی کوشش کرنا، ،منہاجینز کے انفرادی کارناموں اور کاوشوں کو بھی منظر عام پر لانا
07 نائب صدر آگنائزیشنل ونگ ظل حسین قادری مرکز اور اسلام آباد راولپنڈی میں ہونیوالی جملہ تحریکی اور تنظیمی سرگرمیوں سے سب ساتھیوں کو آگاہ کرنا
08 جنرل سیکرٹری محمد حفیظ کیانی صدر کی معاونت سے ایجنڈا کی تیاری، ایجنڈا پہنچانا،،میٹنگ منٹس پہنچانا، میٹنگ کی اطلاع کرنا اور اسے کنڈکٹ کرنا
09 فنانس سیکرٹری قمر عباس بغدادی فنڈ کی وصولی اور آمد و خرچ کا مکمل ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنا
10 جوائنٹ سیکرٹری سید ذوالفقار حسین شاہ فورم کے تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنا، میٹنگ منٹس کا اجراء اور جزل سیکرٹری کے کاموں میں اسکی معاونت کرنا

میٹنگ میں کمپئرنگ کے فرائض شفاقت علی بغدادی نے سر انجام دیئے۔

"فیڈرل منہاجینز فورم (FMF)" کی تیسری ماہانہ میٹنگ ان شاء اللہ 5 جون 2011ء بروز اتوار کو منعقد ہو گی۔

رپورٹ: شفاقت علی،محمد حفیظ کیا نی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top