منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیرِاہتمام خواتین کے لیے تعارفی و تربیتی نشست

مورخہ: 12 مئی 2011ء

منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے زیراہتمام خواتین کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست کھاریاں شہر کے محلہ نثار پورہ میں منعقد ہوئی۔ آرمی میڈیکل کور سے کرنل رخسانہ شاہد تقریب میں مہمان خصوصی تھیں، جبکہ روبینہ حنیف بٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد شبانہ ملک سینئر ایگزیکٹو ممبر نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اس نشست میں شرکت کی۔ مسز شبانہ ملک نے منہاج مصالحتی کونسل کا تعارف پیش کیا۔ جس میں خواتین کو منہاج مصالحتی کونسل کے اغراض و مقاصد اور جاری منصوبہ جات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج مصالحتی کونسل معاشرے میں قیام امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے، جس کے لیے عائلی و خاندانی اور معاشرتی جھگڑوں کو عدالتوں سے باہر افہام و تفیہم سے حل کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔

پروگرام میں خواتین شرکاء نے منہاج مصالحتی کونسل کے کردار کو بہت سراہا اور اس کے منصوبہ جات میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس پروگرام کے جملہ انتظامات ویمن ایڈوائزری کونسل کی عہدیداران رضوانہ ایڈووکیٹ سیکرٹری ویمن ایڈوائزری کونسل اور شبانہ فرخ ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ایڈوائزری کونسل نے کیے۔ نشست کے اختتام پر مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top