محمد رمضان قادری (سابق ناظم یونان) کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 21 مئی 2011ء

یونان (نوید سحر) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سابق ناظم محمد رمضان قادری کے بھائی مورخہ 21 مئی 2011ء کو پاکستان میں انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان، ناظم عبدالجبار سلہری، امیر علامہ شہباز احمد صدیقی، صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان، ممبران ایگزیکٹو و رفقاء و وابستگان نے محمد رمضان قادری کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

علاوہ ازیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، رانا محمد ادریس قادری، احمد نواز انجم سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ فورمز کے سربراہان اور جملہ سٹاف ممبران نے اپنے تعزیتی بیان میں محمد رمضان قادری کے بھائی کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تلقین اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top