ملک محمد امین اعوان کی جانب سے عمرہ گروپ آسٹریا کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 20 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری ملک محمد امین ملک نے مورخہ 20 مئی 2011ء کو عمرہ گروپ کے بارہ اراکین کے اعزاز میں اعوان ہاؤس میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ میں منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری، صدر خواجہ محمد نسیم، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، عمیر الطاف، حاجی محمد مسعود شامل تھے نے فیملیز کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔

ویانا کی مشہور شخصیات پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے صدر شفیق الرحمن ہاشمی، چیئرمین حاجی قاسم علی، ملک محمد شفیع اعوان، شیخ محبوب عاصم، محمد بشیر ناصر بابا، تنویر حیدر، محمد اقبال، حاجی ملک نسیم، مراقبہ ہال ویانا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی اور غوری اقبال کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ملک محمد امین اعوان نے تمام مہمانوں کو عشائیہ میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

عشائیہ کے اختتام پر منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر اور پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن ویانا جذبہ محمد اکرم باجوہ نے منہاج عمرہ گروپ کے اراکین کی عمرہ کے دوران اتاری گئی تصاویر اور زیارات مقدسہ پرمشتمل تصاویر کی تیار کی گئی سی ڈی پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینیئر نائب صدر ملک محمد امین، امیر حفیظ اللہ قادری، ناظم محمد نعیم رضا اور دیگر اراکین نے یادگار، روحانی سفر کی یادوں کو تصویری شکل سے سی ڈی پر منتقل کرکے پیش کرنے پر محمد اکرم باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹ:محمداکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top