تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح

مورخہ: 28 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن دھد و بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو کیا گیا۔ افتتاح عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، چوہدری اشفاق احمد بسراء اور حاجی سلیم سلہری نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھد و بسراء پہلے بھی 4 عدد فری ڈسپنسریز، ایک عدد ایمبولینس اور منہاج فری ٹینٹ سروس چلا رہی ہے۔ اس موقع پر تمام لوگوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمت اسلام اور خدمت خلق کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top