ڈسکہ: منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح

مورخہ: 28 مئی 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کی سرپرست زبیدہ بیگم نے مدرسہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر خواتین کی محفل میلاد بھی منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصل ایمان ہے۔ آج اپنے ایمان کی تازگی کے لیے ہمیں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبہ کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے دور میں فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پوری دنیا میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اسی مشن کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top