ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کی ویٹی کن سٹی میں پوپ بینی ڈکٹ سے ملاقات

مورخہ: 15 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ویٹی کن سٹی روم (اٹلی) میں پوپ بینی ڈکٹ XVI سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پوپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب پیش کی۔ پوپ بینی ڈکٹ نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سہیل احمد رضانے پوپ کو تحریک منہاج القرآن کی عالمی سطح پر بین المذاہب روداری اور قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سہیل احمد رضانے کہا کہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مذاہب کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کیلئے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے۔ اس حوالے سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 90 ممالک میں مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top