منہاج یورپین کونسل کے زیر اہتمام زون تھری کے ممالک کا اجلاس کارپی اٹلی میں منعقد ہوگا

مورخہ: 24 جون 2011ء

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ کی اطلاع کے مطابق منہاج یورپین کونسل کے زیراہتما م اٹلی کے شہر کارپی میں یکم تا تین جولائی 2011ء ( جمعہ، ہفتہ ، اتوار) یورپ کے زون تھری کے ممالک آسٹریا، اٹلی، سوئٹزر لینڈاور یونان کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران کے لئے تربیتی کیمپ منعقد ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں باہمی تنظیمی تجربات، تنظیمی مسائل، ان کے حل اور مشن کے فروغ کے لئے تجاویز و مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top