منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم کا بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 17 جون 2011ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے اپنے دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن بادالونا کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2011ء کو نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا اور منہاج القرآن کے فلاحی منصوبہ آغوش کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اہلیان بادالونا کو مبارکباد دی اور بتایا کہ جس عظیم فلاحی مقصد کے لئے انہوں نے گذشتہ سالوں میں مالی تعاون کیا تھا وہ الحمدللہ اب مکمل ہو چکا ہے اور اب تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے آغوش میں زیر کفالت بچوں کی کفالت کا طریقہ کار بتایا، اس موقع پر انہوں نے احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں یتیم کی کفالت کرنے والے کے بارے میں اللہ رب العزت کی طرف سے ملنے والے اجر و ثواب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور حاجی محمد یعقوب (نائب صدر منہاج القرآن فرانس) کے اعزاز میں مقامی رسٹورنٹ میں ظہرانہ دیا جس میں علامہ عبدالرشید شریفی، مرزا نواز جرال، حافظ محمد معروف، خرم شبیر قادری اور نوید احمد اندلسی نے شرکت کی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top