تلہ گنگ میں عرفان القرآن کورس کا اجراء

مورخہ: 18 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 18 جون 2011ء کو گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی کلاسز کا اجراء کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی موجود تھے۔ تقریب میں سلیم اختر صدر تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ، محمد اشرف اقبال، قاضی راشد، علامہ محمد اویس قادری، علامہ عزیز الحق اعوان نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت شریف کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔ استقبالیہ کلمات محمد افسر ملک نے پیش کئے۔

علامہ عمران علی قادری معلم کلاس ہذا نے عرفان القرآن کورس کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کا مکمل تعارف کروایا۔اس موقع پر انہوں نے تلہ گنگ میں تین جگہوں پر عرفان القرآن کورس کی کلاسز کا اعلان کیا۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top