تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کی تنظیم نو

مورخہ: 24 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک الودود میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ اُن کے ہمراہ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی، نائب امیر تحریک پنجاب جناب وسیم ہمایوں، نائب ناظم تحریک پنجاب سید محمود الحسن شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حافظ محمد یحییٰ نے حاصل کی اور درود پاک کا نذرانہ خادم حسین انصاری نے پیش کیا۔ اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھانے کے لیے کمپئیرنگ کے فرائض ناظم تحریک گوجرانوالہ سرفراز حسین نیازی نے ادا کئے۔ بعد میں استقبالیہ امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے پیش کیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلات کے صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔ امیر تحریک نے تحصیلی صدور اور ناظمین کی متفقہ رائے سے تنظیم نو کی جس میں

امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ (عمران علی ایڈووکیٹ)
نائب امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ (ڈاکٹر رضا ہاشمی)
نائب امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ (محمد اسد گوندل)
ناظم تحریک ضلع گوجرانوالہ (سرفراز حسین نیازی)
نائب ناظم ضلع گوجرانوالہ (حکیم رفعت اشفاق چوھان)

کو منتخب کیا اور امیر تحریک کی ذمہ داری لگائی کہ باقی باڈی جلد از جلد آپ منتخب کریں۔ اس کے بعد سید توقیر الحسن گیلانی ناظم پنجاب نے
ضلع گوجرانوالہ کی جملہ تنظیمات کو اعتکاف اور زکوۃ مہم 2011 کے ٹارگٹس کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر امیر پنجاب نے منہاج ایمبولینس سروس کا افتتاح بھی کیا اور گوجرانوالہ تنظیم کو منہاج ایمبولینس کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

اجلاس کا اختتام نائب امیر تحریک پنجاب وسیم ہمایوں کی دعا کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق چوہان (ضلعی نائب ناطم گوجرانوالہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top