امیر پنجاب احمد نواز انجم کا تین روزہ تنظیمی دورہ

احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب ضلع اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن شریف، بہاولنگر کے تین روزہ تنظیمی دورے پر آج بروز جمعرات روانہ ہوگئے۔ مذکورہ اضلاع کی جملہ تحصیلات کے عہدیداران ان اجلاسز میں شرکت کریں گے جہاں پچھلے سال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سال کے اہداف اور ان کے حصول کی حکمت عملی پر بریفنگ امیر پنجاب دیں گے۔ علاوہ ازیں زکوۃ مہم 2011 اور اعتکاف مہم 2011 کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی اور ٹارگٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید برآں اس دورے کے دوران وہ مختلف مقامات پر منعقدہ بیداری شعور کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top