رائے ونڈ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء

نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور معلم کورس ہذا علامہ محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔

یہ کورس منہاج القرآن ویمن لیگ رائے ونڈ کے تعاون سے بڑی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فوزیہ حبیب صدر ویمن لیگ رائے ونڈ، محترمہ شہناز لطیف، ناظمہ ویمن لیگ رائے ونڈ اور ناظمہ پروین (نائب ناظمہ ویمن لیگ رائے ونڈ) نے بھی شرکت کی۔

یہ کورس جامعہ غوثیہ للبنات رائے ونڈ میں ہو رہا ہے جس کی پرنسپل سعدیہ ریاض ہیں، انہوں نے ویمن لیگ کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور اس کورس کو سراہا۔ افتتاحی تقریب میں علامہ محمد شریف کمالوی اور علامہ محمد شفیق بغدادی نے لیکچرز دیئے۔

رائے ونڈ میں اس کورس سے پہلے بھی پانچ کورسز آئیں دین سیکھیں ہو چکے ہیں۔ جن میں علامہ سید وقار حسین گیلانی اور علامہ محمد عبدالماجد نے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔ یہ کورس بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل ہے اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں کروائے جا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top