مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیراہتمام دعوت بذریعہ کیسٹ مہم کا آغاز
مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ نے دعوت بذریعہ کیسٹ مہم کا بھر پور آغاز کردیا۔ گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کام کے لیے ایم ایس ایم کے جوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈی وی ڈی پلیئر، یو۔ پی۔ ایس، بیٹری اور ٹی وی سیٹ کا اہتمام کیا۔ ایم ایس ایم کے جوان ہر شام چوراہوں، ہوٹلوں، پارکوں اور گلیوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات عوام الناس کو سناتے ہیں۔ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ان نوجوانوں نے یو پی ایس کا متبادل انتظام کر رکھا ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں سے نکل کر جب باہر آتی ہے تو چوک میں شیخ الاسلام کا خطاب سننے کے لیے کھڑی ہو جاتی ہے اور ایک جمع غفیر فکری رہنمائی سے بحرہ مند ہو جاتا ہے۔
اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ ایم ایس ایم کی اس مہم کو ملک سلمان بھٹہ، ملک نعمان بھٹہ اور احسان اللہ چودھری احسن طریقے سے لانچ کیے ہوئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے صدر ملک اسلم حماد، ناظم رانا محمد ظاہر اور چودھری عبدالغفار نائب سرپرست کی بھرپور معاونت سے رزلٹ اورینٹڈ سرگرمیاں جاری ہیں۔
تبصرہ